Mistng system

Mistng system

Mistng system


کیا ہےMistng System
تعریف
Mistng Systemایک جدید ٹھنڈک کا نظام ہے جو پانی کو دھند (باریک بوندوں) کی صورت میں اسپرے کرتا ہے۔ یہ باریک
بوندیں ہوا میں شامل ہو کر گرمی کو کم کرتی ہیں اور اردگرد کا ماحول ٹھنڈا اور خوشگوار بنا دیتی ہیں۔
کے فائدےMistng System
ٹھنڈک لاتا ہے
یہ نظام گرمیوں میں ماحول کا درجہ حرارت 10سے 15ڈگری تک کم کر سکتا ہے۔
پانی کی بچت
یہ نظام بہت کم پانی استعمال کرتا ہے کیونکہ دھند کی صورت میں اسپرے ہوتا ہے۔
گرد اور مچھر کم کرتا ہے
ہوا میں نمی آنے سے گرد بیٹھ جاتی ہے اور مچھر بھی کم ہو جاتے ہیں۔
جگہ کو خوبصورت اور آرام دہ بناتا ہے
باغ، چھت یا کیفے کو خوشگوار اور ٹھنڈی فضا دیتا ہے۔
کے استعمالاتMistng System
گھروں کی چھت پر شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے
باغیچوں میں پودوں اور ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے
کمرشل کیفے/ریسٹورنٹس میں باہر بیٹھنے کی جگہ کو آرام دہ بنانے کے لیے
فارمز اور ڈیری فارموں میں جانوروں کو گرمی سے بچانے کے لیے
کارخانوں میں ورک ایریا کو ٹھنڈا اور بہتر بنانے کے لیے
شادیوں اور تقریبات میں کھلی جگہ پر ٹھنڈک فراہم کرنے کے لیے
آخر میں، اگر آپ گرمی سے نجات کا مؤثر، کم خرچ اور ماحول دوست حل چاہتے ہیں تو Misting
System
آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ یہ نہ صرف آپ کے آس پاس کے ماحول کو ٹھنڈا کرتا ہے
بلکہ آپ کی زندگی میں سکون اور آرام بھی لاتا ہے۔

ایک مسٹ سسٹم میں استعمال ہونے والے پارٹس کی لسٹ

 

·         پانی کا پمپ (Water Pump): 
یہ سسٹم کا دل ہوتا ہے جو پانی کو دباؤ کے ساتھ آگے بھیجتا ہے تاکہ وہ باریک پھوار میں بدل سکے۔

HAMI DC 12V High Pressure Water Pump in Pakistan

·         پائپ یا ٹیوبنگ (Pipes/Tubing):
یہ پانی کو پمپ سے نوزلز تک پہنچاتے ہیں۔ یہ عام طور پر نائلون، پلاسٹک یا سٹینلیس سٹیل کے ہوتے ہیں جو ہائی پریشر برداشت کر سکیں۔

·         نوزلز (Nozzles):
یہ چھوٹے سوراخ والے پرزے ہوتے ہیں جو دباؤ والے پانی کو انتہائی باریک پھوار میں تبدیل کرتے ہیں۔ یہ مختلف سائز اور مٹیریل (جیسے پیتل یا سٹینلیس سٹیل) میں آتے ہیں۔

·         کنیکٹر اور فٹنگز (Connectors and Fittings):
یہ پائپوں اور نوزلز کو آپس میں جوڑنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جیسے کہ کہنی (elbows)، ٹی (tees)، اور والوز (valves

·         پانی کا فلٹر (Water Filter):

یہ پانی سے گندگی اور کچرا ہٹاتا ہے تاکہ نوزلز بند نہ ہوں اور سسٹم زیادہ دیر تک چلے

·         بجلی کا اڈاپٹر (Power Adapter):
اگر سسٹم کو بجلی کی ضرورت ہو تو یہ پمپ کو بجلی فراہم کرتا ہے۔


·       

Back to blog